امریکہ کی اپنے شہریو ں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت
واشنگٹن(اے این این)امریکہ نے اپنے شہریو ں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی ہے ۔ہفتہ کے روز امریکی دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی ہے تاہم اسلام آباد میں واقع سفارتخانہ اور کراچی میں واقع امریکی قونصلیٹ جنرل نے شہریوں کو قونصلر خدمات جاری رکھی ہوئی ہیں ۔پشاور کے قونصلر جنرل لاہور اور پشاور نے اپنی خدمات عارضی طورپر معطل کی ہوئی ہیں ۔