شاہراہوں کا نظام جنوبی وسطی اور ایشیائی ملکوں تک پھیلانے کی حکمت عملی تیار کر لی ،نواز شریف

شاہراہوں کا نظام جنوبی وسطی اور ایشیائی ملکوں تک پھیلانے کی حکمت عملی تیار ...

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچہ کے بڑے منصوبے ملک کی تقدیر بدل دیں گے ، شاہراہوں کا نظام جنوبی وسطی اور ایشیائی ملکوں کو پھیلانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ، اقتصادی راہداری منصوبے تمام صوبوں میں شروع کئے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اجلاس کے دوران کیا ۔ اجلاس میں وزیراعظم کو شاہراہ کی تعمیر کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی کراچی لاہور موٹروے پر بھی بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں تک رابطے کیلئے پلان تیار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں مثبت تبدیلی آئے گی اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں کام جاری ہے منصوبے 2017ء تک مکمل کی جائے گی ۔

مزید : صفحہ اول


loading...