کراچی سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ایم ڈی سمیت 3ملزم 90روز کیلئے رینجرز کے سپرد

کراچی سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ایم ڈی سمیت 3ملزم 90روز کیلئے رینجرز کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اے این این)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ایم ڈی شعیب وارثی سمیت 3ملزمان کو 90روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا ، رینجرز نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ جمع کرادی ،ڈاکٹر عاصم کی شوگر،بلڈپریشر اور دل کی دھڑکن نارمل ہے۔ ہفتہ کے روز انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ایم ڈی شعیب وارثی سمیت 3ملزمان کو 90روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا ۔ ذرائع نے تینوں ملزمان کی گرفتاریوں کو سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے سلسلے کی کڑی قرار دیا ہے ۔دوسری جانب رینجرز نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ جمع کرادی ہے ۔ عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی شوگر،بلڈپریشر اور دل کی دھڑکن نارمل ہے،انہیں ضروری ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی دیکھ بھال کیلئے 2اسسٹنٹ نرسیں 24گھنٹے موجود رہتی ہیں ہسپتال میں طبی معائنہ بھی کرایا جارہا ہے جس کی میڈیکل رپورٹ عدالت کو پیش کی گئی ، ڈاکٹر عاصم کی حالت نارمل ہے انہیں ہسپتال داخل کرانے کی ضرورت نہیں ۔عدالت نے رپورٹ منظور کرتے ہوئے علاج جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -