حکومت افغانستان کو گندم کی بجائے آٹا فراہم کرے، عاصم رضا احمد
لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سینٹرل کمیٹی کے چےئرمین عاصم رضا احمد نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے افغانستان کو ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ حکومت کو چاہئے کہ افغانستان کو گندم فراہم کرنے کی بجائے گندم کا آٹا فراہم کیا جائے ، کیونکہ پاکستان کی طرح افغانستان کی عوام کی بنیادی غذا بھی روٹی ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے ملکی فلور ملنگ انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے والی فلورملنگ انڈسٹری جو اس وقت بحران کا شکار ہے کو استحکام ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں فلور ملنگ انڈسٹری فعال نہ ہونے کی وجہ سے اندیشہ ہے کہ افغانستان کو دی جانے والی گندم پاکستان میں ہی فروخت ہو گی۔ جس کی وجہ سے ملک کی گندم کی مارکیٹ متاثرہوگی۔ اور گندم کے کاشتکار مسائل کا شکار ہوں گے۔
عاصم رضا