لاہور چیمبر آف کامرس کا بھارتی جارحیت کا معاملہ بھرپور طریقے سے عالمی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ

لاہور چیمبر آف کامرس کا بھارتی جارحیت کا معاملہ بھرپور طریقے سے عالمی سطح پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ معاملہ عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھائے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور اہلیت رکھتا ہے،بھارت کی انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت خطرے کی گھنٹی اور کشیدگی میں اضافے کا سبب ہے جس سے کوئی انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے لہذا بین الاقوامی برادری بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے۔
چیمبر آف کامرس

مزید :

صفحہ آخر -