عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کا اجلاس بلدیاتی اور ضمنی انتخابات سے متعلق اہم فیصلے

عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کا اجلاس بلدیاتی اور ضمنی انتخابات سے متعلق ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل PATخرم نواز گنڈا پور نے کی ۔اجلاس میں بلدیاتی اور ضمنی انتخابات میں عوامی تحریک کی شرکت اور نمائندگان کے انتخاب کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ڈاکٹر طاہر القادری کی منظوری کے بعد PAT این اے 154 سے با ضابطہ الیکشن لڑنے کا اعلان کرے گی ۔پیر آف کوٹ مٹھن شریف عامر فرید کوریجہ NA-154 سے پاکستان عوامی تحریک کے ممکنہ امیدوار ہوں گے ۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں دو ستمبر سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں کی ہڑتال کی کال کی حمایت کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

ہنگامی اجلاس

مزید : صفحہ آخر


loading...