سوزن رائس ، نواز شریف سے ملاقات کیلئے آج پاکستان پہنچیں گی

سوزن رائس ، نواز شریف سے ملاقات کیلئے آج پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد ( اے این این ) امریکی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سوزن رائس وزیراعظم نوازشریف سے اہم ملاقات کیلئے (آج) اتوار کو پاکستان پہنچیں گی ۔ذرائع کے مطابق سوزن رائس کی وزیراعظم نوازشریف سے ہونیوالی ملاقات میں پاک افغان تعلقات اور افغان مصالحتی عمل میں اسلام آباد کے کردار پر بات ہوگی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے کی سلامتی ،پاک بھارت تعلقات اور دونوں پڑوسی ممالک کی سرحدی خلاف ورزیوں کے امور بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر دورے کے دوران پاکستان کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...