پر ویز رشید، دانیا ل عزیز اور دیگر درباری زبان کو سنبھالیں ‘ محمود الرشید

پر ویز رشید، دانیا ل عزیز اور دیگر درباری زبان کو سنبھالیں ‘ محمود الرشید

لاہور (نمائندہ خصوصی ) اپو زیشن لیڈرپنجا ب اسمبلی و مرکزی رہنما تحریک انصاف میا ں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پر ویز رشید، دانیا ل عزیز اور دیگر درباری اپنی زبان کو سنبھالیں اور اخلاقیات سے گری ہو ئی گفتگو سے پرہیز کریں ورنہ ہما رے منہ میں بھی زبا ن ہے ہمیں مجبور نہ کیا جائے ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں (ن) لیگ اپنی تین وکٹیں گرنے سے بوکھلا چکی ہے ۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیا ن میں میا ں محمود الرشید نے کہا کہ عمران خان نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی پارٹنرشپ تو ڑ دی ہے اور (ن)لیگ کے خلاف اپنی سیا سی ہیٹر ک مکمل کرلی ہے تحریک انصاف کے چےئرمین ان کاغذ ی اور سرکس کے شیر وں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ضمنی اور بلدیا تی انتخابا ت میں بھر پور مقابلہ کرنے کا اعلا ن سن کر پو ری (ن)لیگ تحریک انصاف کے سیا سی بخارمیں مبتلا ہو چکی ہے اور انہیں اپنی شکست نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ، ینگ ڈاکٹر ز ، ایپکا ، کسانز، ٹیچرز، نابینا افراد، ،واپڈ ا ملازمین ، پیرا میڈ یکل سٹاف ، لیڈ ی ہیلتھ ورکرزسمیت ہر پاکستانی موجو دہ نا اہل حکمرانو ں کے خلا ف سڑکو ں پر سراپا احتجا ج ہے اور انصاف کے حصول کے لئے اپنی جھو لیا ں اٹھا کر انہیں بد دعائیں دے رہا ہے ، (ن) لیگ اور اُنکے دربا ری ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر جتنے مرضی بیا ن دے لیں جس دن یہ عوام میں جائیں گے تو انہیں لگ پتہ جا ئے گا کہ عوام (ن) لیگ کے ساتھ نہیں بلکہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں لاہور اب تحریک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے ۔

محمود الرشید

مزید : صفحہ آخر


loading...