خطے میں امن کیلئے بھارتی دہشت گر دی کو روکنا ہو گا،چو دھر ی سرور

خطے میں امن کیلئے بھارتی دہشت گر دی کو روکنا ہو گا،چو دھر ی سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی ) صوبائی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب چو دھر ی محمدسرور نے کہاہے کہ خطے میں امن کیلئے بھارتی دہشت گر دی کو روکنا ہو گا ‘بھارتی جارحیت پر حکمرانوں کی صرف ’’مذمتی ‘‘پالیسی سوالیہ نشان ہے‘بھارتی ہائی کمشنر سے احتجاج ناکافی ہے انکو منہ توڑ جواب دینا ہوگا ‘ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائر نگ بھی دہشت گردی ہے اقوام متحد ہ خاموش تماشائی بننے کی بجائے سخت نوٹس لیں ‘بھارتی جارحیت پر آرمی جنرل راحیل شر یف کا موقف پاکستانی قوم کی امنگوں کی تر جمانی ہے ۔ وہ تحر یک انصاف چےئر مین سیکرٹر یٹ میں شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری اوشعبہ خواتین پنجاب کی میڈ یا ہیڈ شینلاعلی کی قیادت میں ملاقات کر نیوالی خواتین سے گفتگو کر رہے تھے۔ صوبائی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب چودھری محمدسرور نے کہاہے کہ تحر یک انصاف بارڈر پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کر تی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت کی ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت خطے میں امن کیلئے سب سے بڑ اخطر ہ بن چکی ہے اور ہمیں بھارت کا ہاتھ روکنا ہو گاورنہ آنیوالے دنوں میں معاملات مزید خراب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل او ر بھارتی دہشت گردی کو روکنا ضروری ہے جسکے لیے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو چاہیے کہ وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے سب کچھ دیکھنے کی بجائے بھارت کا ہاتھ روکیں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...