قصور ویڈیوسکینڈل،تین اہم ملزموں کا مزید ریمانڈ منظور

قصور ویڈیوسکینڈل،تین اہم ملزموں کا مزید ریمانڈ منظور

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور ویڈیوسکینڈل میں ملوث 3 ملزمان کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد قاسم نے کیس کی سماعت کی۔تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس نے قصور واقعے کے مرکزی ملزمان تنزیل الرحمن، وسیم بٹیری اور عتیق کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے 28روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ مقدمے کے مرکزی ملزمان ہیں اور ان سے ابھی تفتیش ہونا باقی ہے جبکہ ان ملزمان کے قبضے سے ویڈیو کیمرہ اور رقوم بھی برآمد کرنا ہیں ۔ تاہم عدالت نے ملزمان کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

مزید ریمانڈ

مزید : صفحہ آخر


loading...