شیر علی گورچانی کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب اسمبلی کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ

شیر علی گورچانی کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب اسمبلی کی سیکورٹی کے فول پروف ...

لاہور( نمائندہ خصوصی )قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے پنجاب اسمبلی کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں سیکرٹری اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر،چیف سیکورٹی آفیسر اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سردار شیر علی خان گورچانی نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سخت سیکورٹی کے احکامات جاری کئے،اجلاس کے میں طے کیا گیا کہ اسمبلی احاطہ میں گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی رکھی جائے گی مہمانوں کا داخلہ بند رہے گا جبکہ ایم پی اے ہاسٹل،پیپل ہاؤس،سپیکر ہاؤ س اور ڈپٹی سپیکر ہاؤس میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کا یقینی بنانے کی ہدایات بھی دی گئی ۔سردار شیر علی خان گورچانی نے سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔اسمبلی اجلاس کے دوران اور بعد ازاں بھی سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

شیر علی گورچانی

مزید : صفحہ آخر


loading...