سیاسی معاملات کو مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتاہے ،لیاقت بلوچ

سیاسی معاملات کو مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتاہے ،لیاقت بلوچ

لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ہم خان آف قلات اور براہمداغ بگٹی کی طرف سے مذاکرات پر آمادگی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ سیاسی معاملات کو باہمی مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتاہے ۔ دونوں رہنماؤں کی مذاکرات پر رضا مندی سے پوری قوم میں اطمینان کی ایک لہر دوڑ گئی ہے اور ہر پاکستانی کو ایک مثبت پیغام ملاہے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان میں یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے ، وزیراعظم اپنا یہ وعدہ فوری پورا کریں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں میڈیا سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس سے سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکرٹری اطلاعات بھی شریک تھے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بھارت کی طرف سے گولہ باری میں ہونے والے نقصان کو دنیا کے سامنے پیش کرناچاہیے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ پوری قوم 6ستمبر یوم دفاع کو شایان شان طریقے سے منائے گی اور اس عزم اور عہد کا اظہار کرے گی کہ وہ ملک وقت میں ملکی دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ۔

لیاقت بلوچ

مزید : صفحہ آخر


loading...