پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کی خبر پر صارفین میں خوشی کی لہر
لاہور( خبرنگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کی خبر پر جہاں صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے گیس اور سی این جی کی قیمتوں میں بھی کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اوگرا کو بھجوائی جانے والی سمری کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے 6 روپے 14 پیسے کم کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھجوائی جانے والی سمری کو منظور کر لیا ہے جس کے تحت پٹرول 6 روپے 14 پیسے اور ڈیزل اور مٹی کے تیل سمیت ہائی آکٹن کی قیمتوں میں بھی کمی کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ پٹرول اور ڈیزل کی طرح گیس اور سی این جی کی قیمتوں میں بھی کمی کرے تاکہ صارفین گیس جیسی قدرتی مصنوعات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
مطالبہ