وزیراعلیٰ کا جہلم کے گاؤں میں فائرنگ سے 6خواتین کے زخمی ہونے کی خبر کانوٹس،آئی جی سے رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ کا جہلم کے گاؤں میں فائرنگ سے 6خواتین کے زخمی ہونے کی خبر ...

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جہلم کے گاؤں عطار میں فائرنگ سے 6خواتین کے زخمی ہونے کی خبر کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور زخمی ہونے والی خواتین کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔

رپورٹ طلب

مزید : صفحہ آخر


loading...