متحدہ مجلس عمل کی 4دینی جماعتوں کابلدیاتی انتخابات مشترکہ پلیٹ فارم سے لڑنے کا فیصلہ

متحدہ مجلس عمل کی 4دینی جماعتوں کابلدیاتی انتخابات مشترکہ پلیٹ فارم سے لڑنے ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)متحدہ مجلس عمل کی 4بڑی دینی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات مشترکہ پلیٹ فارم پرلڑنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اس مقصد کے لئے جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی صدر قاری محمد زوار بہادر کی سربراہی میں تمام شریک جماعتوں پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو وفتاً فوقتاً اپنے اجلاس منعقد کرکے اس فیصلے کو عملی شکل دینے کے لئے اقدامات کرے گی اس امر کا فیصلہ گزشتہ روز جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی دفتر جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں دینی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر قاری عتیق الرحمن اور قاری ثناء اللہ ، جمعیت علماء پاکستان کے ڈاکٹر جاوید اختر ،رشید احمد رضوی اور حافظ نصیر احمد نورانی ،جماعت اسلامی پنجاب کے قائم مقام امیر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم اور میاں مقصود احمد، اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما موسیٰ رضا جسکانی اور میاں فرزند علی چھجرنے شرکت کی اجلاس میں دینی جماعتوں کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ان جماعتوں کی مرکزی قیادتوں سے بھی کہا گیا کہ وہ مرکزی سطح پر دینی جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...