بھارت نے حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دینگے، دفاع کرنا جانتے ہیں: خواجہ آصف

بھارت نے حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دینگے، دفاع کرنا جانتے ہیں: خواجہ آصف

سیالکوٹ (آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے ‘ بھارت کو 65ء کی جنگ سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔ بھارت خوش فہمی میں نہ رہے ‘ دفاع کرنا جانتے ہیں ۔ ہفتہ کو خواجہ آصف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دوہ رہ کیا جہاں پر انہوں نے بھارتی جارحیت سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے کہاکہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا بھارت کی بزدلی ہے۔ اگر اس نے مسلسل جنگ مسلط کی تو پھر اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ پاکستان اپنا دفاع کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب اگر جنگ ہوئی تو بھارت کو 1965ء کی جنگ سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے اور اسے سبق سکھا دیں گے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 9 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ اب بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا وقت آ گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...