شیخوپورہ،ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق، 18سے زائد زخمی
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گردونواح میں ٹریفک کے 2مختلف حادثات کے نتیجہ میں 3افراد جاں بحق18سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ٹریفک کا پہلا حادثہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ کے قریب فیصل آباد سے لاہور جانے والی تیزرفتار مسافر بس نمبری9732ایل آر ای بریک فیل ہوجانے کے باعث سڑک کنارے کھڑی خراب کوسٹر نمبری3855ایل آر سے جاٹکرائی جسکے نتیجہ میں کوسٹر کے نیچے کام کرنے والے ڈرائیور سمیت3افراد جاں بحق جبکہ 18کے قریب مسافر زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکار زخمیوں کو لیکر لاہور کے ہسپتال پہنچ گئے جبکہ چند زخمیوں کو شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے بتایا گیا ہے کہ لاہور سے فیصل آباد جانے والی تیزرفتار مسافر بس جیسے ہی کوٹ عبدالمالک ٹال پلازہ کے قریب پہنچی تو اسکی بریک فیل ہوجانے کے باعث بس ڈرائیور نے یوٹرن لینے کی کوشش کی تو بس بے قابو ہوکر سڑک میں کھڑی خراب کوسٹر سے جاٹکرائی جسکے نتیجہ میں بس الٹ گئی ،کوسٹر کا ڈرائیورمنیر خان اور ایک نامعلوم بس مسافر موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ایک زخمی لاہور کے ہسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لاہور سے ریسکیو1122اور شیخوپورہ سے ریسکیو1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے 18کے قریب زخمیوں کو لاہور اور شیخوپورہ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا ہے زخمیوں میں عمران عرف مانی،ضیاء،عبداللہ وغیرہ مسافر شامل ہیں متعلقہ تھانہ کی پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو قبضہ میں لیکر کاروائی شرو ع کردی ہے ،ٹریفک کا دوسرا حادثہ مریدکے جی ٹی روڈ کچا کوٹھا کے قریب پیش آیا جہاں پر مسافر ہائی ایس ویگن اور مزدا میں تصادم ہوگیا جسکے نتیجہ میں 6مسافر شدید زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122مریدکے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے 5شدید زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے میں منتقل کردیا جبکہ ایک معمولی زخمی کو فسٹ ایڈدی گئی متعلقہ تھانہ کی پولیس مصروف تفتیش ہے۔