نریندر مودی بھارت کیلئے ’’گوریا چوف‘‘ ثابت ہوں گے: حافظ سعید

نریندر مودی بھارت کیلئے ’’گوریا چوف‘‘ ثابت ہوں گے: حافظ سعید

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ نریندر مودی بھارت کیلئے گور با چوف ثابت ہو گا ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد نظریہ پاکستان کی تحریک مضبوط ہو ئی ۔مرکزحیات الاسلام حافظ آباد میں جماعت الد عوۃ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیالکوٹ سیکٹر میں مسلسل گولہ باری جس سے اب تک درجنوں مر د و خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں اور بیسیوں زخمی ہیں اور عالمی برادری کو فوری طور پر اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ جماعت الد عوۃ فرقہ واریت سیاست سے پاک جماعت ہے جو کہ خدمت کے جذبہ سے سر شار ہو کر عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ہمارے کا رکنوں کو کسی ووٹ کی ضرورت ہے نہ انہوں نے سیاست کرنی ہے۔جماعت الدعوۃ ملک میں آنے والے سیلاب اور زلزلہ کے موقع پر محض چند گھنٹوں میں مدد کیلئے پہنچ جاتی ہے اور اس جذبہ خدمت کو دیکھتے ہوئے امریکی سفیربھی داد دینے پر مجبور ہو گیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے سندھ میں غیر ملکیوں این جی اووز امریکہ،جرمنی اور انڈیاکی بالخصوص سازشوں اور علیحدگی کی تحریکوں کو ختم کرکے نظریہ پاکستان کو مضبوط کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں علیحدی پسند قبائل جن میں بگٹی ، مری،اور مینگل قبائل شامل ہیں کہ علیحدگی پسند جو کہ پہاڑوں پر چڑھے ہوئے تھے ہم نے اُن کے ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے دے کر اُتارا اور ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا۔اسی طرح خطہ بلوچستان کے قبائلی سرداروں کی خواہش پر وہاں پر بھوک افلاس کو ختم کرنے میں بھی جماعت الد عوۃ نے اہم کردار ادا کیا۔کنونشن سے مولانا سیف اللہ خالد،قاری عبد الحفیظ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...