اکاﺅنٹ میں 700 ملین ڈالر کی منتقلی،ملائشین وزیراعظم کےخلاف 2 لاکھ شہریوں کا سڑکوں پر دھرنا،استعفے کا مطالبہ
کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیاءکے وزیر اعظم نجیب رزاق کی برطرفی کے لئے دارالحکومت میں ہفتہ اور اتوار کے روز 2 لاکھ سے زائد شہریوں نے سڑکوں پر دھرنا دیا اور ہفتہ کی رات گھروں کو جانے کے بجائے سڑکوں پر ہی سو گئے ۔سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے ہفتہ کی رات گئے دھرنے میں شرکت کی اور مظاہرین سے کہا کہ ملائشیاءکے لئے بدنامی کا سبب بننے والے نجیب رزاق کے استعفے تک دھرنے کو جاری رکھا جائے۔
وزیر اعظم نجیب رزاق پر الزام ہے کہ ان کے بینک اکاﺅنٹ میں 700 ملین ڈالرقم مڈل ایسٹ ڈونرز کی جانب سے ٹرانسفر کی گئی ہے۔مظاہرین کامطالبہ تھا کہ وزیر اعظم کے اکاﺅنٹ میں رقم منتقل ہونے سے ملائشیاءکادنیا بھر میں امیج خراب ہوا ہے۔وزیراعظم نے اپنا منہ کالا کیا ہے۔ادھر حکومتی وزرا نے کہا ہے کہ نجیب رزاقکے اکاﺅنت میں منتقل ہو نے والی رقم سیاسی اصلاحات کے لئے تھی اور اس کا کرشن سے کوئی تعلق نہیں تاہم عوام نے اس وضاحت کو نا کافی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم کے استعفیٰ نہ دینے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔