میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں 8 ہزار سے زائد سیٹوں پر انٹری ٹیسٹ

میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں 8 ہزار سے زائد سیٹوں پر انٹری ٹیسٹ
میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں 8 ہزار سے زائد سیٹوں پر انٹری ٹیسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر کے 60 سے زائد میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں 8 ہزار سے زائد سیٹوں پر داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں طلبا اور طالبات نے شرکت کی۔پنجاب کے13 شہروں میں 34 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ۔راولپنڈی میں مختلف سکولوں اور کالجوں میں طلبا اور طالبات کے لئے علیحدہ علیحدہ سنٹر قائم کئے گئے۔ انٹری ٹیسٹ کا دورانیہ صبح 10 سے دوپہر 12 بجے تک دو گھنٹوں پر محیط تھا۔لاہور میں 34 ہزار سے زائدطلبہ نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی۔

مزید :

لاہور -