عمران خان کو جہاز میں دھرنامحدود، الیکشن کی منصوبہ بندی اور کارکنان کی تربیت کا مشورہ دیا:ہارون الرشید

عمران خان کو جہاز میں دھرنامحدود، الیکشن کی منصوبہ بندی اور کارکنان کی تربیت ...
عمران خان کو جہاز میں دھرنامحدود، الیکشن کی منصوبہ بندی اور کارکنان کی تربیت کا مشورہ دیا:ہارون الرشید

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ہارون الرشید نے بتایاکہ وہ عمران خان کی درخواست پر ان کے جہاز میں آئے اور 25,000فٹ کی بلندی پر آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق مشورے دیئے تاہم ایساکوئی مشورہ نہیں دیاجیسے ن لیگ کو دیئے جاتے ہیں کہ ” چڑھ جاسولی پر رام بھلی کرے گا“۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ہارون الرشید نے بتایاکہ عمران خان نے اُنہیں کہاکہ میرے ساتھ آئیں ، ذرامشورہ کرناہے اوراُنہوں نے اپنی سمجھ کے مطابق مفید تجاویز دی ہیں ، مشورہ دیاہے کہ الیکشن کی منصوبہ بندی ہونی چاہیے ، دھرنے میں محدود لوگ رکھیں اور ماضی کو چھوڑ کر مستقبل کی جانب دیکھیں ، منصوبہ بندی پرتوجہ دیں ۔ اُنہوں نے بتایاکہ ایک بات ہمیشہ ہی کرتاآیاہوں کہ پارٹی کی تنظیم پر توجہ دینی چاہیے ، ورکر کی ٹریننگ کرنی چاہیے ، حکومت کا تجربہ زیادہ ہے ، وہ سمجھتے زیادہ ہیں ، ویسے تونوازشریف کادھاندلی کا بھی بڑا تجربہ ہے ۔

ہارون الرشید کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کو یہ برتری حاصل ہے کہ ان کے کارکنان زیادہ ہیں ، یہ وقت ہے کہ کارکنان کی تربیت کریں ، جب وہ گھر گھرجائیں گے ، لوگ انہیں بتائیں کہ ووٹ نہیں دیتے کیونکہ دھرنا، چیختی چلاتی تقریریں پسندنہیں اورایک فیڈبیک ملتا، شایداسی وجہ سے انہوں نے کہہ دیاہے کہ اڑھائی سال ضائع نہ ہوتے تو کے پی کے میں کام کرنے کا موقع ملتا، اپنا ضائع ہونیوالا وقت انہیں دیتا۔ ان کاکہناتھاکہ ایک مرتبہ میں نے عمران خان کویاددلایاتھاکہ تم اور میں ایک گاڑی میں ہوتے تھے ، آج اتنا ہجوم تھاکہ بات کرنامشکل ہوگئی تھی ، کبھی ہم تم ہوتے تھے کوئی پوچھتاہی نہیں تھا، یہ بھی کہاتھاکہ خدنے تمہارے ہاتھ میں کشکول نہ پکڑادیاہوتاتوتم کتنے متکبرہوتے،یہ سیاست کا میدان ہے ، اپنے ورکرز کو بھیجو اور وہ ووٹ مانگنے جائیں۔

مزید : لاہور


loading...