مودی سرکارناکام ہو چکی ، اپنی کمزوری کو چھپانے کے لئے جارحیت کی مرتکب ہو رہی ہے،چئیر مین سینٹ رضا ربانی

مودی سرکارناکام ہو چکی ، اپنی کمزوری کو چھپانے کے لئے جارحیت کی مرتکب ہو رہی ...
مودی سرکارناکام ہو چکی ، اپنی کمزوری کو چھپانے کے لئے جارحیت کی مرتکب ہو رہی ہے،چئیر مین سینٹ رضا ربانی

  


سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) چئیر مین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے سرحدی علاقوں میں نہتے پاکستانیوں پر بمباری کر رہا ہے ۔مودی سرکار اندرونی طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اپنی اس کمزوری کو چھپانے کے لئے جارحیت کی مرتکب ہو رہی ہے،یہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ اس طرح کے او چھے ہتھکنڈوں سے خطے میں برتری حاصل کر لے گا۔چئیر مین سینٹ رضا ربانی نے سی ایم ایچ میں بھارتی فائرنگ اورگولہ باری سے زخمی ہونیوالے شہریوں کی عیادت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں،مسلم امہ کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہئے،او آئی سی کی خا موشی افسوسناک ہے اور پاکستان کو یہ مسئلہ عالمی سطح پر اٹھانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج نے بھارتی جارحیت کاہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ضرورت پڑی تو بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے۔بھارت نہتے پاکستانیوں پر حملہ کر رہا ہے۔اسے اشتعال انگیزی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔سرحدوں پر پاکستانی شہریوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...