نیٹ ویسٹ ٹی ٹوینٹی بلاسٹ ،آفریدی نےمخالف ٹیم کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے

نیٹ ویسٹ ٹی ٹوینٹی بلاسٹ ،آفریدی نےمخالف ٹیم کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے
نیٹ ویسٹ ٹی ٹوینٹی بلاسٹ ،آفریدی نےمخالف ٹیم کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے

  


برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوینٹی بلاسٹ کے فائنل میں مخالف ٹیم کے ’پر خچے ‘اڑ ا کر رکھ دیئے ۔تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نیٹ ویسٹ ٹی ٹوینٹی میں تھمپٹن شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی باولنگ کا جادو چلاتے ہوئے  مخالف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ۔شاہد آفریدی نے صرف4 اوورز میں 3.50کی اوسط سے محض 14رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔

واضح رہے کہ میچ کے آغاز سے قبل انگلش کلب کے ہیڈ کوچ ڈیورڈ پلی نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں بڑامرحلہ آنے والاہے ،شاہد آفریدی تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو بہترین کرکٹ کھیل چکے ہیں اور ان کی لائن اپ میں واپسی میچ ونر کی حیثیت سے ہو گی ۔

مزید : کھیل


loading...