ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پرپس پردہ ڈیل کی کوشش ، ایک بلین ڈالر کی پیشکش

ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پرپس پردہ ڈیل کی کوشش ، ایک بلین ڈالر کی پیشکش
ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پرپس پردہ ڈیل کی کوشش ، ایک بلین ڈالر کی پیشکش

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیاہے کہ سابق وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد معاملات کو نمٹانے کیلئے پیپلزپارٹی نے نچلی سطح پر ایک بلین ڈالر کی پیشکش کی تاہم یہ کاوش ناکام رہی ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود کاکہناتھاکہ چند دن قبل گرفتارہونیوالی بڑی شخصیت اور ہڈی کے ڈاکٹر کی طرف سے بہت نیچے کی سطح پر کسی نے میسج دیاکہ ایک بلین ڈالر میں معاملات طے کرسکتے ہیں ۔ اُنہوں نے بتایاکہ پیپلزپارٹی کی طرف سے اطلاع دینے والے شخص کا کہناتھاکہ یہ بات اب سمجھ میں نہیں آرہی کہ اوپر کی عسکری قیادت سے ایک طرح کے این آر او کی بات کیسے کریں؟ عسکری قیادت سمجھتی ہے کہ لینڈمافیا اور کرپٹ لوگوں کو دور رکھاجائے جبکہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ جان کو بھی خطرہ ہے کہ وہ کس کس کانام لیتے ہیں اور وہ سب کچھ ریکارڈ ہورہاہے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...