بھارت نے سرحد پار کرنے کی جرات کی تو ایسا جواب دیا جائے گا کہ ان کی نسلیں یا د رکھیں گی :خواجہ آصف

بھارت نے سرحد پار کرنے کی جرات کی تو ایسا جواب دیا جائے گا کہ ان کی نسلیں یا د ...
بھارت نے سرحد پار کرنے کی جرات کی تو ایسا جواب دیا جائے گا کہ ان کی نسلیں یا د رکھیں گی :خواجہ آصف

  


سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہناتھا کہ اپنی سرزمین کی ہر طرح سے حفاظت کریں گے او ر جو بھی قربانی دینی پڑی تو دیں گے لیکن ملک کا دفاع کریں گے ۔سیالکوٹ میں بھارتی جارحیت کے باعث زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے اگر سر حد پارنے کی کوشش کی تو ایسا جواب دیں ان کی نسلیں یاد رکھیں گے کہ خودار اور بہادر قوم سے چھڑ چھاڑ کا انجام کیا ہوتاہے اور پھر وہ ایسی جرات نہیں کریں گے،پاکستان کی 20کروڑ عوام فوج کے پیچھے کھڑی ہے ۔

خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ان کا دشمن ایک ہے اور وہ بھارت ہے ،بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کیخلاف ثبوت موجود ہیں اور ہم بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر ثبوتوں کے ساتھ اٹھائیں گے ،امریکہ کی مشیر سوزن رائس کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے صرف شہری آبادی کو نشانہ بنایاہے ،بھارت اپنے اندورنی مثائل سے توجہ ہٹانے کیلئے جنگی مسائل پیدا کر رہاہے۔ان کا کہناتھاکہ بلوچستان میں علیحدیگی پسندی کی تحریکوں کو بھارت کی حمایت حاصل ہے اور اس حوالے سے ان کے پاس ثبوت بھی موجود ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...