کوہلی کے سنگاکارا کو لکھے خط نے انوشکا کی سوچ بدل دی

کوہلی کے سنگاکارا کو لکھے خط نے انوشکا کی سوچ بدل دی
کوہلی کے سنگاکارا کو لکھے خط نے انوشکا کی سوچ بدل دی

  


ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی فلم سٹار انوشکا شرما نے اپنے قریبی دوست ویرات کوہلی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کو لکھے ہوئے الوداعی خط نے انہیں جذباتی کردیا ہے کیونکہ انہوں نے انوشکا کو کبھی ایسا کوئی خط یا پیغام نہیں بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ ویرات کوہلی ایک اچھے شاعر بھی ہیں اور وہ سمجھتی تھیں کہ کوہلی ایک سنجیدہ آدمی ہیں اسی لئے انہوں نے کبھی ان سے ایسی توقع نہیں رکھی تاہم سنگاکارا کو لکھے گئے خط نے ان کی سوچ بدل دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ویرات کیلئے کرکٹ سیکھنا شروع کردی مگر افسوس ہے کہ انہوں نے میرے لئے بھی ایسا کچھ نہیں کیا۔ انوشکا نے کہا کہ کیا اب مجھے فلموں سے ریٹائرمنٹ لینی پڑے گی تاکہ کوہلی میرے لئے ایسا کچھ لگیں؟

مزید : تفریح


loading...