سوئی سدرن گیس کے افسران میگا کرپشن میں ڈاکٹر عاصم کے مددگار نکلے، خزانے کو اربوں روپے کا نقصان

سوئی سدرن گیس کے افسران میگا کرپشن میں ڈاکٹر عاصم کے مددگار نکلے، خزانے کو ...
سوئی سدرن گیس کے افسران میگا کرپشن میں ڈاکٹر عاصم کے مددگار نکلے، خزانے کو اربوں روپے کا نقصان

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سوئی سدرن گیس کے افسران میگا کرپشن میں ڈاکٹر عاصم حسین کے مددگار نکلے، غیرقانونی صنعتی کنکشنز فراہم کر کے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے کہنے پر شعیب وارثی نے کورنگی ، سائٹ اور فیڈرل بی ایریا میں فیکٹریوں کو100غیر قانونی گیس کنکشن دیئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صنعتی گیس کنکشن فراہم کر کے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ شعیب وارثی ،کامران خان اور زوہیر صدیقی کروڑوں روپے کی جعلی بلنگ میں ملوث ہیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...