انگلش کاﺅنٹی سے ڈراپ ہونے کی خبریں درست نہیں، آئندہ ہفتے حج کیلئے روانہ ہوں گا: سعید اجمل

انگلش کاﺅنٹی سے ڈراپ ہونے کی خبریں درست نہیں، آئندہ ہفتے حج کیلئے روانہ ہوں ...
انگلش کاﺅنٹی سے ڈراپ ہونے کی خبریں درست نہیں، آئندہ ہفتے حج کیلئے روانہ ہوں گا: سعید اجمل

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ انگلش کائونٹی وورسٹر شائر سے ڈراپ نہیں ہوا میڈیا میں درست خبریں نہیں آرہیں ،کو انگلش کاو¿نٹی وورسسٹر شائر کے اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کا سامنا ضرور ہے مگر وہ قومی ٹیم میں دوبارہ واپسی کی امید سے دستبردار نہیں ہوئے۔37 سالہ سعید اجمل کو غیر قانونی ایکشن کے باعث چھ ماہ کی پابندی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر سابقہ فارم کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اپریل میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی نہ دکھا پانے پر سعید اجمل پر سلیکٹرز کا اعتماد ختم ہوگیا تھا۔جس کے بعد انہوں نے فارم کے حصول کے لیے انگلینڈ میں کاو¿نٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے وورسسٹرشائر کا انتخاب کیا مگر انہیں سیزن کے اختتام سے دو میچز قبل اسے خیرباد کہنا پڑا۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران سعید اجمل کا کہنا تھا " میرے کاو¿نٹی کنٹریکٹ کا قبل ازوقت خاتمہ نہیں ہوا جیسا میڈیا میں آرہا ہے، درحقیقت میرا ورکشائر سے کنٹریکٹ (جس پر فروری میں دستخط ہوئے) چار ستمبر تک تھا، اگلے ہفتے پاکستان آنے کے بعد میں حج کے لیے روانہ ہو جائوں گاخیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر آئی تھی کہ انگلش کاﺅنٹی وورسسٹر شائر نے مایہ ناز پاکستانی ا آف اسپنر سعید اجمل کو اپنے اسکواڈ سے ڈراپ کر کے ویسٹ انڈین باﺅلر شینن گیبریئل کو طلب کر لیا ہے جس سے اسپنر کی انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کو شدید دھچکا پہنچا۔سعید اجمل کا کہنا تھا " وورسسٹر شائر چاہتی تھی کہ میں اس کے لیے پورا سیزن کھیلوں مگر میں نے کنٹریکٹ پر دستخط سے پہلے ہی فیصلہ اور کاو¿نٹی ٹیم کو بتایا دیا تھا کہ میں پورا سیزن نہیں کھیل سکوں گا اور اس سے پہلے پاکستان لوٹ آئوں گا "۔سعید اجمل نے کاو¿نٹی چیمپئن شپ میں 48.50 کی اوسط سے 16 وکٹیں لیں جو کہ ان کی سابقہ کارکردگی کے پیش نظر زیادہ بہترین نظر نہیں آتیں مگر وہ پرامید ہیں کہ وہ ایک بار پھر پاکستان ٹیم میں واپس آسکیں گے جہاں یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر فرسٹ چوائس اسپنرز کی شکل میں ابھرے ہیں۔ان کا کہنا تھا " میں پراعتماد ہوں کہ میں ملکی ٹیم میں واپس آکر اپنے ناقدین کو غلط ثابت کرسکوں گا"۔

مزید : کھیل


loading...