عمران خان کی علیم خان سے متعلق وضاحتیں ،کارکنوں کو اکٹھا کرنے کیلئے (ن)لیگ کی مخالفت کا واسطہ

عمران خان کی علیم خان سے متعلق وضاحتیں ،کارکنوں کو اکٹھا کرنے کیلئے (ن)لیگ کی ...
عمران خان کی علیم خان سے متعلق وضاحتیں ،کارکنوں کو اکٹھا کرنے کیلئے (ن)لیگ کی مخالفت کا واسطہ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے علیم خان سے متعلق وضاحتیں دیدیں اورکارکنوں کو اکٹھا کرنے کیلئے (ن)لیگ کی مخالفت کا واسطہ دے دیااور کہا کہ علیم خان متوسط گھرانے سے تعلق رکھتا ہے ،جان پہچان تب ہوئی جب وہ شوکت خانم کے لئے فنڈز دیتا تھا،بعد میں پتہ چلا کہ علیم خان کینسر میں مبتلا رہا ہےاور ان کا شوکت خانم میں علاج ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر عمران خان نے وضاحتی مضمون ”میں نے علیم خان کو کیوں چنا“میں بیان میں کیا ہے کہ علیم خان پارٹی کے مخلص کارکن ہیں اور پارٹی کیساتھ انتہائی سنجیدہ ہیں،کارکن علیم خان سے متعلق منفی پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں اورمسلم لیگ (ن) کو شکست دینے کے لئے متحد ہو جائیں۔ وضاحتی مضمون میں انہوں نے علیم خان کو بھی متحرک ہونے کی ہدایت کی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...