این اے 122،علیم خان کی نامزدگی کے بعد تحریک انصاف سیاسی طور پر الیکشن ہار چکی، عوامی رائے

این اے 122،علیم خان کی نامزدگی کے بعد تحریک انصاف سیاسی طور پر الیکشن ہار چکی، ...
این اے 122،علیم خان کی نامزدگی کے بعد تحریک انصاف سیاسی طور پر الیکشن ہار چکی، عوامی رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈسپیچ نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے آئندہ ضمنی انتخابات میں علیم خان پارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔تاہم بعض سیاسی حلقے اور عوام عمران خان کے اس فیصلے کو پی ٹی آئی کی ساکھ کےلئے بہت نقصان دہ قرار دے رہے ہیں۔ہفتے کے رو ز لاہور میں عمران خان کے پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران این اے 122میں ضمنی انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کے امیدوار کا نام سامنے آنے کے بعد نیوز ایجنسی نے حلقہ این اے 122 کے لوگوں سے عمران خان کے اس فیصلے کے بارے میں رائے لی۔ تاہم بیشتر افراد نے عمران خان کے اس فیصلے پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا۔عوام کی رائے میں علیم خان ایک اچھی ساکھ کے حامل فرد نہیں ہیں اور انہیں لاہور کی مختلف عدالتوں میں مقدمات کا بھی سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کے مطابق عمران خان کے2013کے انتخابی مہم کے دوران کئے گئے اپنے دعوے بھی غلط ثابت ہوئے جن کے مطابق پی ٹی آئی صرف درمیانے طبقے کے لوگوں کی نمائندہ جماعت ہو گی اور کسی بد عنوان فرد کو پارٹی کا ٹکٹ نہیں دیا جا ئے گا۔تاہم علیم خان کو این اے 122کے ضمنی انتخابات کے لئے اپنا امیدوار چننا عمران خان کے ان تمام دعووں کی نفی کر تا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سایٹس پر بھی پی ٹی آئی کے اپنے حمایتی علیم خان سے متعلق عمران خان کا فیصلے کو شدید تنقید کا نشا نہ بنا رہے ہیں اور بر ملا نا خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔لوگوں کی رائے میں عمران خان کے اس فیصلے کے بعد لاہور میں پی ٹی آئی جو کہ پہلے ہی دھڑے بندی کا شکار ہے اب مزید توڑ پھوڑ کا شکا ر ہو جائے گی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نواز کے حلقوں میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے اور انہوں نے بھی عمران خان کے اس فیصلے پر حیرانگی اور مسرت کا اظہار کیا ہے ۔