کے پی کے میں ناظمین کا انتخاب ،پی ٹی آئی کی فتوحات جاری

کے پی کے میں ناظمین کا انتخاب ،پی ٹی آئی کی فتوحات جاری
کے پی کے میں ناظمین کا انتخاب ،پی ٹی آئی کی فتوحات جاری

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)بلدیاتی انتخابات کے بعد خیبر پختون خواہ میں ضلع ناظم اور نائب ناظم کے انتخاب کا عمل جار ی ہے اور نتائج بھی آنا شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عادل اسلام تحصیل ہری پور کے ناظم اور آغاز شبیر ایڈوکیٹ نائب ناظم منتخب ہو ئے ہیں ۔پی ٹی آئی کے امیدوار عبداللہ تحصیل مٹہ کے ناظم منتخب ہو گئے ہیں جبکہ نائب ناظم بھی پی ٹی آئی کے ہی منتخب ہو ئے ہیں ،لوئردیر سے جماعت اسلامی کے ہمایوں خان تحصیل ناظم اور حسن علی شاہ نائب ناظم منتخب ہو گئے ہیں ۔

تحصیل باچا سے جماعت اسلامی کے سعید احمد تحصیل ناظم اور بشیر الحق نائب ناظم منتخب ہو گئے ہیں ،تحصیل بٹگرام سے پی ٹی آئی کے عطالرحمان تحصیل ناظم ،تحصیل ٹوپی سے پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم سہیل یوسف منتخب ہو گئے ہیں ۔

مزید : پشاور /اہم خبریں


loading...