ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے قسم کھا لی،فیڈایکس پارسل کی طرح ٹریس کر کے غیر قانونی مقیم افراد کو نکال دینگے

ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے قسم کھا لی،فیڈایکس پارسل کی طرح ٹریس کر ...
ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے قسم کھا لی،فیڈایکس پارسل کی طرح ٹریس کر کے غیر قانونی مقیم افراد کو نکال دینگے

  


نیو جرسی(مانیٹرگ ڈیسک) نیو جرسی کے گورنر اور ری پبلکن کے صدارتی امیدوار کرس کرسٹی نے ہفتہ کے روز اپنی صدارتی مہم کے دوران کہا کہ اگر وہ امریکہ کے صدر منتخب ہوتے ہیں تو سب سے پہلا کام امریکہ میں مقیم ایک کروڑ دس لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو واپس ان کے ملکوں میں بھیج دیں گے۔لکونیا میں عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح فیڈایکس کے پارسل کو ٹریس کیاجاتا ہے کہ وہ کہاں پر موجودہے اسی طریقہ کار کے تحت امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو ٹریس کر کے ان کے ممالک میں واپس بھیج دیا جائے گاجبکہ جنوبی سرحدوں پر دیوار تعمیر کرانے کا بھی اعلان کیا ۔واضح رہے کہ ری پبلکن پارٹی کا صدارتی مہم کے دوران سارا زور غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو ملک بدر کرنے پر ہے۔پارٹی کے رہنماﺅں نے امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کی قسم کھائی ہے۔ادھر فیڈایکس کے ترجمان نے اس قسم کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا اور اسے احمقانہ خیال قراردیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...