’گرل فرینڈ‘پکارے جانے پر کترینہ کیف کا خون کھول اٹھتاہے

’گرل فرینڈ‘پکارے جانے پر کترینہ کیف کا خون کھول اٹھتاہے
’گرل فرینڈ‘پکارے جانے پر کترینہ کیف کا خون کھول اٹھتاہے

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈاداکارہ کترینہ کیف اوران کے دوست رنبیر کپور کے معاشقے کی خبریں گرم ہیں لیکن اداکارہ کو یہ بات قطعی طورپر پسند نہیں کہ کوئی اُنہیں رنبیر کپور کی ’گرل فرینڈ‘ پکارے ۔

بھارتی اخبار’ٹائمزآف انڈیا‘ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ دونوں اکھٹے رہ رہے ہیں اور پارٹیز سمیت دیگر مقامات پر بھی اکٹھے دیتے جارہے ہیں لیکن وہ اس ضمن میں میڈیا سے زیادہ بات چیت کرنے سے کتراتے ہیں ۔

ایک تقریب کے موقع پر کترینہ کیف کا کہناتھاکہ ان کا خون کھول اٹھتاہے جب اُنہیں رنبیر کی گرل فرینڈ کے طورپر مخاطب کیاجاتاہے حالانکہ ان کی اپنی شناخت ہے ۔

مزید : تفریح


loading...