شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم خود کریں،ایم کیوایم،حکومت کا ”کورا“جواب

شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم خود کریں،ایم کیوایم،حکومت ...
شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم خود کریں،ایم کیوایم،حکومت کا ”کورا“جواب

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیوایم نے استعفوں کے معاملے پراپنا مراسلہ وزیر اعظم نواز شریف کو ارسال کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے اپنے مراسلے میں کہاہے کہ ایم کیوایم کی شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم خود کریں جبکہ اس کے جواب میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا موقف ہے کہ وزیر اعظم کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ خود نگرانی کریں۔کسی ریٹائرڈ جج کوشکایات کے ازالے کیلئے قائم کردہ کمیٹی کا سربراہ بنایا جا سکتاہے۔ذرائع کامزیدکہناہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی ایم کیوایم کے مراسلے پر کل مزید غور کرے گی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...