ورلڈ ٹریڈ سینٹر سانحہ کے ردعمل میں امریکہ نے افغانستان کیخلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے پر غور کیا :رپورٹ

ورلڈ ٹریڈ سینٹر سانحہ کے ردعمل میں امریکہ نے افغانستان کیخلاف ایٹمی ہتھیار ...
ورلڈ ٹریڈ سینٹر سانحہ کے ردعمل میں امریکہ نے افغانستان کیخلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے پر غور کیا :رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن جریدے ڈرسپیگل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا نے وارلڈ ٹریڈ سنٹر سانحہ کے ردعمل میں افغانستان کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے پر غور کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق جرمن جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کو امریکی میڈیانے بھی پیش کیا ،رپورٹ میں ایک سابق جرمن افسر مائیکل سٹینر کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکا میں دہشت گردی کے بعد ردعمل میں جن آپشنز پر غور ہوا ان میں ایٹمی حملہ بھی شامل تھا۔ا±س وقت کے جرمن چانسلر گیرارڈ شروڈر کے سیاسی مشیر رہنے والے سٹینر نے کہا واشنگٹن اور نیو یارک میں تقریباً 3000 ہلاکتوں کے بعد امریکیو ں نے تمام امکانات کو میز پر رکھا تھا۔
سٹینر کے مطابق چانسلر شروڈر کو ڈر تھا کہ شدید صدمے کی کیفیت میں امریکی ضرورت سے زائد ردعمل دکھا سکتے ہیں،سٹینر نے انٹرویو میں مزید کہا کہ چانسلر شروڈر نے ان کی جانب سے امریکا کی ’غیر مشروط حمایت‘ پر مبنی بیان جاری کرنے کا آئیڈیا مسترد کر دیا تھا۔
عراق کے خلاف امریکی قیادت میں فوجی مہم کا حصہ بننے سے انکار پر شروڈر اور امریکی صدر جارج بش کے درمیان 2003 میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔