سٹیٹ بینک نے یکم جنوری سے بینک اکاﺅنٹ کھلوانے کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قراردیدی

سٹیٹ بینک نے یکم جنوری سے بینک اکاﺅنٹ کھلوانے کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ...
سٹیٹ بینک نے یکم جنوری سے بینک اکاﺅنٹ کھلوانے کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قراردیدی

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تجویزپر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جنوری 2016ءسے بینک اکائونٹ کھلوانے کیلئے بائیو میٹرک شناخت لازمی قرار دیدی ہے تاکہ جعلی اکائونٹس کا سراغ لگایا جاسکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ نئے اکائونٹس کھولنے والوں سے ان کی انگلیوں کے نشانات حاصل کرینگے اور اس بائیو میٹرک چیکنگ کو اے ٹی ایم سے بھی منسلک کیا جائیگا تاکہ اے ٹی ایم کا بھی غلط استعمال نہ کیا جاسکے۔ رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد دہشت گردوں اور شرپسندوں کو رقوم کی منتقلی بھی روکنا ہے جس کے بارے میں پاکستان پہلے ہی کئی عالمی سمجھوتوں پر دستخط کرچکا ہے۔ بینکنگ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں موجودہ اکائونٹس ہولڈرز کی بھی بائیو میٹرک چیکنگ شروع کئے جانے کا امکان ہے ، سٹیٹ بینک اس مقصد کیلئے یکم جنوری سے قبل تمام بینکوں کو بائیو میٹرک مشینیں فراہم کریگا تاکہ نئے اکائونٹس ہولڈرز کی بائیو میٹرک چیکنگ کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید : بزنس


loading...