امریکی مشیرکی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں،پڑوسی ممالک کیساتھ پرامن تعلقات کی سوچ قابل قدرہے:سوزن رائس

امریکی مشیرکی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں،پڑوسی ممالک کیساتھ پرامن تعلقات ...
امریکی مشیرکی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں،پڑوسی ممالک کیساتھ پرامن تعلقات کی سوچ قابل قدرہے:سوزن رائس

  


اسلام آباد(ڈی این اے )وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات خطے اور دنیا کے لیے فائدہ مند ہیں جبکہ قومی سلامتی سے متعلق امریکی مشیر سوزن رائس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور کامیابیاں قابل قدر ہیں۔امریکی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس کی وزیر اعظم ہاﺅس میں نواز شریف سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی ۔ ملاقات میں امریکہ کے پاکستان میں سفیر رچرڈ اولسن اور دیگر عہدیدار جبکہ پاکستان کی طرف سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ دفاع اور خارجہ سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل اور خطہ کی صورتحال پر غور کیا گیا ، اکتوبر میں نواز شریف کے دورہ امریکہ سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے اقتصادی ، دفاعی اور انسداد دہشت گردی میں پاکستان کا اہم ساتھی ہے ، پاک امریکہ تعلقات خطہ اور دنیا کے لیے فائدہ مند ہیں۔امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کا کہنا تھا کہ دفاع ، معیشت اور توانائی کے شعبوں میں پاک امریکہ تعاون مثبت سمت میں بڑھ رہا ہے ، امریکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، وزیر اعظم نواز شریف کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات کی سوچ قابل قدر ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...