حسا س اداروں نے لاہور میں کارروائی کے دوران ’را‘کے 4مبینہ ایجنٹ گرفتار کر لیے

حسا س اداروں نے لاہور میں کارروائی کے دوران ’را‘کے 4مبینہ ایجنٹ گرفتار کر ...
حسا س اداروں نے لاہور میں کارروائی کے دوران ’را‘کے 4مبینہ ایجنٹ گرفتار کر لیے

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں حساس اداروں نے کارروائی کے کرتے ہوئے’را‘ سے تعلق کے شبے میں چار افراد کوحراست میں لے لیاہے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے چار روز قبل واہگہ بارڈر کے قریب گاﺅں بسیم میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کے مبینہ ایجنٹ کو گرفتار کیا تھا اور اس سے تفتیش میں سامنے آنے والے حقائق کی بنیاد پر لاہور میں کارروائی کے دوران چار مزید را کے مبینہ دایجنٹوں کو حراست میں لیا گیاہے ۔

سابق پولیس اہلکار الیاس کے حوالے سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ وہ پاکستان آرمی اور پولیس حکام کے حوالے سے ہندوستانی خفیہ ایجنسی 'را' کو معلومات فراہم کرتا تھا۔ملزم پنجاب پولیس کے محکمہ اسپیشل برانچ کا اہلکار تھا اور 10 سال تک وی وی آئی پیز پروٹیکشن یونٹ میں تعینات رہا۔رپورٹس کے مطابق ملزم گزشتہ 8 سال میں متعدد بار ہندوستان کا سفر کر چکا ہے اور اس کے پاس سے حساس مقامات کے نقشے اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...