سعودی عرب کے شہر خوبار میں رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی،11 افراد جاں بحق ، 200 سے زائد زخمی

سعودی عرب کے شہر خوبار میں رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی،11 افراد جاں بحق ، 200 سے ...
سعودی عرب کے شہر خوبار میں رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی،11 افراد جاں بحق ، 200 سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شہر خوبار میں رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے جھلس کر11 افراد جاں بحق جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشنا ک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ سعودی حکام نے عرب میڈیا کو بتایا ہے کہ مشرقی صوبے کے شہر خوبار میں واقع رادیم رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد گیارہہو گئی ہے جبکہ 2سوسے زائد افراد زخمی ہیں ۔اس سے قبل وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ٹوئیٹر پیغام میں سات افراد کی ہلاکت جبکہ 219افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی ۔ عرب میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رہائشی کمپلیکس کے تہہ خانہ میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آتشزدگی کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیںآ سکی ، ریسکیو ادارے ہیلی کاپٹروں اور واٹر کینن کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ رہائشی کمپلیکس سے دھواں کے بادل اُٹھتے دکھائی دے رہے ہیں ۔