مبارکباد لیتے نو منتخب ضلع ناظم پشاور کی جیب کٹ گئی،نقدی اور قیمتی دستاویزات سے محروم

مبارکباد لیتے نو منتخب ضلع ناظم پشاور کی جیب کٹ گئی،نقدی اور قیمتی دستاویزات ...
مبارکباد لیتے نو منتخب ضلع ناظم پشاور کی جیب کٹ گئی،نقدی اور قیمتی دستاویزات سے محروم

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب ضلع ناظم پشاور کی حلف برداری تقریب کے موقع پر ہی جیب کٹ گئی۔قیمتی دستاویزات اور40 ہزار نقدی سے محروم ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ نو منتخب ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم حلف لینے کے بعد ضلع کونسل کے دفتر سے جب باہر آئے تو ان سے ملنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔لوگ انہیں گلے مل کر ضلع ناظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے رہے۔ اسی دوران کوئی جیب کترا ان کی جیب سے 40 ہزار نقدی اور قیمتی دستاویزات کا صفایا کر کے فرار ہوگیا اور انہیں کانوں کان خبرتک نہ ہوئی کہ وہ قیمتی دستاویزات اور نقدی سے محروم ہو چکے ہیں۔

مزید : پشاور /اہم خبریں


loading...