پاکستان تحریک انصاف ضلع ناظمین کی 9نشستوں کے ساتھ سرفہرست،جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر

پاکستان تحریک انصاف ضلع ناظمین کی 9نشستوں کے ساتھ سرفہرست،جماعت اسلامی ...
پاکستان تحریک انصاف ضلع ناظمین کی 9نشستوں کے ساتھ سرفہرست،جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختون خواہ میں پاکستان تحریک انصاف ضلع ناظمین کی 9نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ جماعت اسلامی 4سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی ناظمین کے انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن ،پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ایف دو دو سیٹیں حاصل کیں ہیں ۔پشاور سے پی ٹی آئی کے ناظم ارباب عاصم،نائب ناظم قاسم شاہ ،نوشہرہ سے پرویزخٹک کے بھائی لیاقت بلوچ ضلعی ناظم،اشفاق خان ببی نائب ناظم ،ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کے عزیزاللہ ناظم،ٹانک سے پی ٹی آئی کے مصطفی کنڈی ناظم ،کرک سے پی ٹی آئی کے عمر داراز ناظم اور جہانزیب خٹک نائب ناظم،تورغر سے پی ٹی آئی کے نور محمد ناظم ،ایبٹ آباد سے پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کے سردار شیر بہادر،چار سدہ پی ٹی آئی کے فہد ریاض ناظم جبکہ جماعت اسلامی کے نائب ناظم حاجی اسلام ،بٹگرام سے پی ٹی آئی عطاالرحمان ناظم،مردان سے ہدایت اللہ شاہ ناظم کی سیٹ پر   کا میاب ہوئے ہیں ۔

لوئر دیرسے جماعت اسلامی کے رسول خان ناظم اور عبدالرشیدنائب ناظم ، دیر بالا سے جماعت اسلامی کے فصیح اللہ بلامقابلہ ناظم اورحنیف اللہ نائب ناظم ،چترال سے جماعت اسلامی کے حاجی معرفت شاہ جبکہ جے یو آئی ایف کے مولانا عبدالشکور نائب ناظم منتخب ہو ئے ہیں ،بونیر سے جماعت اسلامی کے ڈاکٹر عبیداللہ جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے محمد یوسف نائب ناظم منتخب ہوئے ہیں۔

شانگلہ سے وزیراعظم نوازشریف کے مشیر امیر مقام کے صاحبزادے نیاز امیر ڈسٹرکٹ ناظم منتخب ہوئے ہیں جبکہ نائب ناظم کامران منتخب ہوئے ہیں ۔مانسہرہ سے ن لیگ کے سردار سیٹھ ناظم، جبکہ خرم خان نائب ناظم ،سوا ت سے ن لیگ کے محمد علی شاہ جبکہ پی ٹی آئی سے علی خان نائب ناظم منتخب ہو ئے ہیں ۔

لکی مروت سے پیپلز پارٹی کے اسحاق خان ناظم جبکہ پی ٹی آئی کے عرب خان نائب ناظم،مالاکنڈ سے پیپلز پاٹی کے سید احمد علی ناظم ،کوہاٹ سے جے یو آئی ایف کے نیاز محمد ناظم ،شاہد محمود نائب ناظم ،ڈی آئی خان سے جے یوآ ئی ایف کے یعقوب شاہ نائب ناظم ،ہنگوسے جے یوآئی ایف کے مفتی عبیداللہ ،سعید عمر نائب ناظم منتخب ہو ئے ہیں ۔

مزید : قومی /Headlines


loading...