ماہرہ خان پر تنقید اداکارہ میراکومہنگی پڑگئی

ماہرہ خان پر تنقید اداکارہ میراکومہنگی پڑگئی
ماہرہ خان پر تنقید اداکارہ میراکومہنگی پڑگئی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرانے ماہرہ خان کو اداکارہ ماننے سے بھی انکار کردیا اور کہاکہ عوام ماہرہ خان کی فلمیں دیکھنے پر وقت ضائع نہ کریں ۔

انگریزی پرعبور حاصل نہ ہونے کے باوجود زبان بولنے اور جنرل نالج سے عجیب وغریب جوابات کی وجہ سے شہرت پانیوالی میرانے دعویٰ کیاہے کہ ماہرہ خان کواداکاری نہیں آتی اورشائقین اپنا وقت ضائع نہ کریں ۔اداکارہ نے دعویٰ کیاکہ ماہرہ خان نے مومنہ درید کی مدد سے انہیں ایک بڑے پراجیکٹ سے آﺅٹ کیا، شاہ خان نے اُنہیں ایک فلم کی آفر کی تھی لیکن ماہرہ کی مہم کی وجہ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں انہیں تمام پراجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑے ۔

مزید پڑھیں:مبارکباد لیتے نو منتخب ضلع ناظم پشاور کی جیب کٹ گئی،نقدی اور قیمتی دستاویزات سے محروم

میراکے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور ماہرہ خان کے مداحوں ، میراکے مخالفین نے اسے شدید تنقید کانشانہ بنایا۔

کسی نے پوچھاکہ کیاآپ کو اداکاری آتی ہے تو کسی نے کہاکہ آپ ماہرہ خان کی اداکاری کی بجائے اپنی انگریزی پر توجہ دیں تاہم منفی تاثرات ملنے کے فوری بعد میرا نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

یادرہے کہ ماہرہ خان بالی ووڈاداکارشاہ رخ خان کیساتھ فلم ’رئیس‘ میں آرہی ہیں جوآئندہ سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ۔

مزید : تفریح


loading...