ملیر پولیس کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی ،تین ٹارگٹ کلرز گرفتار :ایس ایس پی انویسٹی گیشن

ملیر پولیس کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی ،تین ٹارگٹ کلرز گرفتار :ایس ...
ملیر پولیس کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی ،تین ٹارگٹ کلرز گرفتار :ایس ایس پی انویسٹی گیشن

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملیر پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کامران ،رفیق ،ازعیم نامی تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیاہے ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہناہے کہ ٹارگٹ کلکر رفیق نے دوران تفتیش اعتراف کیاہے کہ وہ سانحہ گوٹھ میں ملوث تھا جس میں ڈی ایس پی سمیت نو پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے اور اس نے فائرنگ سیکٹر انچار رئیس مماکے کے کہنے پر کی تھی ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہناتھا کہ دوسرے ٹارگٹ کلر کامران عرف کامی نے اعتراف کیاہے کہ ا س نے چھ افراد کو قتل کیا اور ا س کے علاوہ کو ڈکیتی کی واردتیں بھی کرتارہاہے ،کامران نے بتایا ہے کہ وہ 2008سے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کر رہاہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہناہے تینوں ٹارگٹ کلرز کا تعلق سیاسی جماعت کے ساتھ ہے اور وہ رینجرز کے آپریشن کے ڈر سے تین سال جمالی گوٹھ میں روپوش ہیں۔

مزید : کراچی


loading...