مومل شیخ نے بالی ووڈ میں پہلی فلم کی تیاری کرلی

مومل شیخ نے بالی ووڈ میں پہلی فلم کی تیاری کرلی
مومل شیخ نے بالی ووڈ میں پہلی فلم کی تیاری کرلی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی مومل شیخ نے بالی ووڈ میں اپنی فلم کی تیاری کرلی ، حمائمہ ملک ، ماہرہ خان اور ماوراحسین پہلے ہی بھارتی پراجیکٹس پر کام کررہی ہیں ۔

بھارتی اخبار’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق پاکستانی ڈراموں سے شہرت پانیوالی مومل شیخ ’تنوویڈزمنو‘ کے ڈائریکٹر انند رائے کی نئی آنے والی فلم میں اداکاری کے جوہردکھائیں گی ۔انندرائے نے پاکستانی اداکارجاوید شیخ کے ساتھ فلم کے سکرپٹ پر بات کی تھی جو خود بھی کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں اور درخواست کی کہ پاکستان سے کوئی نیا خوبصورت چہرہ دیکھنے میں مدد کریں۔ذرائع کاکہناتھاکہ جب فلم کے ڈائریکٹر کو جاوید شیخ کی صاحبزادی کے بارے میں علم ہواتو انہوں نے فلم کی پیشکش کردی جسے قبول کرلیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق فلم میں مومل شیخ کے علاوہ ابھے دیول اور دیانہ پنٹی ہوں گے ۔

مزید : تفریح


loading...