امریکی سلامتی کی مشیر کی سرتاج عزیز سے ملاقات، پاک بھارت مذاکرات کی معطلی پر بحث

امریکی سلامتی کی مشیر کی سرتاج عزیز سے ملاقات، پاک بھارت مذاکرات کی معطلی پر ...
امریکی سلامتی کی مشیر کی سرتاج عزیز سے ملاقات، پاک بھارت مذاکرات کی معطلی پر بحث

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے مابین طے شدہ مذاکرات کی معطلی بھی زیر بحث آئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیران کی ملقات میں پاک امریکہ باہمی دل چسپی کے امور پر غور کیا گیا اور اس ضمن میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ اس ملاقات کے بعد پاکستان اور امریکہ کے مابین دفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مشیر خارجہ کی جانب سے سوزن رائس کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...