تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ق نے بھی الیکشن کمیشن ارکان پر اظہار عدم اعتماد کر دیا

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ق نے بھی الیکشن کمیشن ارکان پر ...
تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ق نے بھی الیکشن کمیشن ارکان پر اظہار عدم اعتماد کر دیا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے آئندہ ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن ارکان کی موجودگی میں انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے زور دیا کہ باقی جماعتیں بھی موجودہ الیکشن کمیشن کا بائیکاٹ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن 2013 میں ان ارکان کی کارکردگی کھل کر سامنے آ چکی ہے اور ان کی موجودگی میں شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی بھی الیکشن کمیشن ارکان پر اظہار عدم اعتماد کر چکی ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...