کالعدم تنظیم نے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

کالعدم تنظیم نے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا
کالعدم تنظیم نے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی مقبو ل شہزاد کونامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں رکن صوبائی اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کامطالبہ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملتان سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی مقبول شہزاد کو خط موصول ہوا ہے جس میں عہدے سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے اور استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں برے انجام کی دھمکی دی گئی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مقبول شہزاد کو خط کالعدم تنظیم کی جانب سے موصول ہو اہے۔