بھائیوں میں جائیداد پر جھگڑوں کی خبریں تو آپ نے اکثر سنی ہوں گی لیکن یہ 4 سعودی بھائی کس بات پر لڑ پڑے، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

بھائیوں میں جائیداد پر جھگڑوں کی خبریں تو آپ نے اکثر سنی ہوں گی لیکن یہ 4 ...
بھائیوں میں جائیداد پر جھگڑوں کی خبریں تو آپ نے اکثر سنی ہوں گی لیکن یہ 4 سعودی بھائی کس بات پر لڑ پڑے، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

  


جدہ (نیوز ڈیسک) آپ نے بھائیوں کے درمیان جائیداد اور وراثت کے معاملات پر لڑائیاں ہوتی تو اکثر دیکھی ہوں گی لیکن سعودی عرب میں 4 بھائیوں کے درمیان ایک انتہائی قابل تحسین بات پر جھگڑا ہوگیا۔ اخبار ’الوطن‘ کے مطابق سعودی عرب کے شہر ’الظہران‘ میں ایک خاندان میں سب سے چھوٹے بھائی عبداللہ کو گردوں کے ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی۔ باقی چار بھائی اس بات پر بضد ہوگئے کہ وہ اپنی کڈنی بھائی کیلئے عطیہ کریں گے۔

اخبار کے مطابق رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ہر بھائی مصر تھا کہ اس کی ہی کڈنی لی جائے۔ جب کوئی بھی اپنی آفر واپس لینے پر تیار نہ ہوا تو سب سے بڑے بھائی حسین منصور نے تجویز پیش کی کہ قرعہ اندازی کرلیتے ہیں۔ قرعہ 32 سالہ بھائی محمد کے نام نکل آیا جو کہ ایک مقامی چینل میں کام کرتا ہے۔ اس نے بخوشی اپنے آپ کو پیش کردیا۔ کنگ فیصل ہسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا اور عنقریب دونوں بھائیوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ یقینا آج کل کے زمانے میں بھائیوں کے درمیان ایسی محبت کی خبریں کم ہی سننے کوملتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...