کراچی میں فائرنگ کے واقعات ،دوپولیس اہلکار وں سمیت تین افراد ہلاک

کراچی میں فائرنگ کے واقعات ،دوپولیس اہلکار وں سمیت تین افراد ہلاک
کراچی میں فائرنگ کے واقعات ،دوپولیس اہلکار وں سمیت تین افراد ہلاک

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )نیپا چورنگی اور ناظم آباد کے علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی سندھ کی تحقیقات کی ہدایت کردی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ نیپا چورنگی میں نا معلوم افراد نے ناکے پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔نظام الدین اور شیر خان نامی اہلکار گلشن اقبال کے اتوار بازار میں ڈیوٹی دے رہے تھے کہ ان پر ساتھ سے آٹھ فائرکیے گئے ۔پولیس اوررینجرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے ۔ادھر ناظم آباد کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق اور دو زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں ہارون اور اسماعیل شامل ہیں ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...