یہ ہوتی ہے محبت! یہ شہری کس خواہش کی تکمیل کیلئے ایک پل کے نیچے اپنا گھر بسانے پر مجبور ہو گیا؟ وجہ ایسی کہ کسی کو بھی جذباتی کر دے

یہ ہوتی ہے محبت! یہ شہری کس خواہش کی تکمیل کیلئے ایک پل کے نیچے اپنا گھر بسانے ...
یہ ہوتی ہے محبت! یہ شہری کس خواہش کی تکمیل کیلئے ایک پل کے نیچے اپنا گھر بسانے پر مجبور ہو گیا؟ وجہ ایسی کہ کسی کو بھی جذباتی کر دے

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک) کہتے ہیں عشق انسان کو کسی بھی کام پر مجبور کرسکتا ہے۔ ایسا ہی کچھ حال اس بزرگ چینی شہری کا ہے۔ شیونگ ایک کباڑیہ ہے جو فالتو چیزیں خرید کر انہیں معمولی منافع پر بیچتا ہے۔ اس کی بیوی گاﺅں میں جبکہ وہ کام کے سلسلے میں شہر میں مقیم ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ پہلے وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ جگہ پر رہتا تھا جہاں پر 5 یوان یومیہ (قریباً 80 پاکستانی روپے) کرایہ ادا کرنا پڑتا تھا۔ یہ رقم بچانے کیلئے اس نے ایک پُل کے نیچے اپنا گھر بسالیا۔ شیونگ کا کہنا ہے اس نے یہ اقدام اس لئے اٹھایا کیونکہ وہ اپنی بیگم کیلئے سونے کا ہار اور ہیرے کی انگوٹھی خریدنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں:اپنی محبت ثابت کرنے ہمسفر کو کیا دینا چاہیئے ؟ تحقیق نے سستا ترین لیکن مشکل نسخہ بتا دیا

اس کی بیوی گاﺅں میں مقیم ہے اور جانوروں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ شیونگ کے مطابق اس کی بیگم کی عمر 60 سال سے زائد ہے، وہ یہ تحفہ اپنی بیگم کو بھیجنا چاہتا ہے تاکہ یہ ثابت ہوجائے اس نے غلط آدمی سے شادی نہیں کی۔ شیونگ کی خواہش پوری ہوپاتی ہے یا نہیں لیکن اس کے جذبے کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہوگی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...